Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فضائیہ کے لیزر ہتھیار اپ گریڈ

واشنگٹن ...... امریکی فضائیہ نے لیزر ہتھیارو ںکو اپ گریڈ کرنا شروع کردیا ۔ یہ ہتھیار اسٹار وار نامی فلم میں دکھائے گئے تھے۔ حقیقت میں یہ ہتھیار صرف امریکی محکمہ دفاع کے پاس ہیں۔ اب فضائیہ نے ان ہتھیارو ںکو مزید موثر اور کارگر بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔نئی تبدیلی اور بہتری کے بعد لیزر ہتھیار فضا سے فضا میں اور فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں کے حملے سے بمبار کو موثر طور پر محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ فضائیہ کے اعلی حکام ان دنوں اس بڑے لڑاکا طیارے کے باہر لیزر پوڈ لگانے میں مصروف ہیں تاکہ وہ اپنے قریب آنے والے کسی بھی میزائل کو یا تو فضا سے فضا میں مار دیں یا فضا سے زمین پر حملہ کرکے تباہ کردے جبکہ نئی تبدیلی سے دشمن طیارے کا نیویگیشن سسٹم بھی جام کیا جاسکتا ہے۔ واضح ہو کہ بی 52بمبار طیارہ 1952ءسے استعمال ہوتا رہا ہے اور امید ہے کہ یہ 2040ءتک کام کرتا رہیگا جس کے بعد اسے بی 21 نارتھ روپگرومان طیارے سے تبدیل کردیا جائیگا۔ لیزر ہتھیاروں کو زیادہ موثر بنانے کا منصوبہ 5سال پر محیط ہے۔ فضائیہ کے چیف سائنٹسٹ گریگ زکریا نے اسکاٹ ویئریئر کو انٹرویو میں بتایا کہ آپ کسی ایسے ہتھیار کو نشانہ بناتے ہیں جو حملہ کرنے کیلئے آپ تک پہنچنے والا ہو تو اسے تباہ کرکے زیادہ محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ انکا کہناتھا کہ برسوں پرانا لیکن کافی بڑا طیارہ لیزر ہتھیاروںکیلئے انتہائی موزوں ہے تاہم نئی تبدیلیوں سے اس کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ واضح ہو کہ لیزر ہتھیار ایف 52یا ایف 35اسٹیلتھ پر کام نہیں کرسکتے۔

شیئر: