Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد لطیف کی وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش مسترد

لاہور... پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے کرکٹ بورڈ کو کی گئی وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش مسترد کردی گئی۔خالد لطیف نے پیشکش کی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ یقین دہانی کرائے کہ کیس میں سزا نہیں دی جائے گی تو فکسنگ میں ملوث نیٹ ورک کو پکڑوانے میں مدد کر سکتا ہوں۔ کرکٹ بورڈ یا پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے کیس میں ہونے والی مزید پیشرفت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی اور نہ یہ اندازہ ہورہا ہے کہ اس کیس کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔دریں اثناءپاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید اور بکی یوسف کو گرفتار کرلیاتاہم انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
 

 

شیئر: