Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ غیر ذمہ دارانہ ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد... دفترخارجہ نے ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی 37 سال سے میزبانی کر رہاہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان پناہ گزینوں سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ مقصدیت سے خالی ہے ۔بے بنیادالزامات کوبڑھا چڑھاکرپیش کرنا غیرذمہ دارانہ عمل ہے ۔رپورٹ کامقصد پناہ گزینوں اور انکے میزبانوں میں غلط فہمیاں پیداکرناہے۔ رپورٹ میں حقائق کوردوبدل کے ساتھ پیش کیاگیا ۔ یہ غیرذمہ دارانہ عمل ہے ۔ 

 

شیئر: