Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹی پارلرز میں سعودی خاتون مینیجر کی تقرری لازمی

سعودائزیشن کے قانون کے تحت خاتون مینیجر کی تقرری کی جائے گی(فوٹو،ٹوئٹر)
 متعلقہ سرکاری ادارے کی جانب سے مملکت میں قائم تمام  بیوٹی پارلرزکے لیے سعودی خاتون مینیجر کی شرط عائد کردی-
آئندہ ہر بیوٹی پارلر میں مینیجر سعودی خاتون کا ہونا لازمی کردیا گیا- پابندی لگائی گئی ہے کہ خاتون مینیجر کو بیوٹی پارلر میں باقاعدہ ڈیوٹی دینا ہوگی-
اخبار 24 کے مطابق  یہ ترمیم سعودی کابینہ کی جانب سے بیوٹی پارلرز کے قانون کی دفعہ 9 میں ترمیم کا نتیجہ ہے-

 بیوٹی پارلرکے اوقات کا بھی تعین کیاجائے(فوٹو، سوشل میڈیا)

ترمیم کے مطابق طے کیا گیا ہے کہ بیوٹی پارلر کے اوقات کار قانون محنت اور اس کے قواعد و ضوابط کے مطابق مقرر کیے جائیں- خواتین کے روزگار سے متعلق  وزارتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے-
اس ضمن میں وزارت محنت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیوٹی پارلرز کے مالکان کو چاہئے کہ وہ جلد ازجلد اپنے پارلرز میں سعودی خواتین کو مینیجر کے طورپر متعین کریں۔
واضح رہے مختلف شعبوں میں سعودائزیشن کے قانون پر عمل درآمد کےلیے قوانین مرتب کیے جارہے ہیں جن کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ سعودیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں

شیئر: