Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائیہ چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،خواجہ آصف

کامرہ... چین کے اشتراک سے تیار کردہ 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔جے ایف 17 تھنڈر طیارے نئی خصوصیات اور جدید آلات سے آراستہ ہیں ۔ نئے طیاروں کو پاک فضائیہ کے 14 اسکوارڈن میں شامل کرنے کی تقریب کامرہ ایئربیس پر ہوئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف خصوصی مہمان تھے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔تقریب کے دوران طیاروں نے فلائنگ پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے طیارے میں بیٹھ کر اس کا جائزہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فضائیہ چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن و اما ن قائم ہو ا ہے ۔دہشت گردی کی جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فضا ئیہ میں شامل ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن کے حامل ملٹی رول طیارے ہیں جو آواز کی رفتار سے د گنی رفتار سے 55000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فضا میں ری فیولنگ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: