Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری

لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان اور خالدلطیف کو چارج شیٹ جاری کردی ۔پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر نے ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے بیانات سننے کے بعد چارج شیٹ دی گئی ۔دونوں کھلاڑی 14 دن کے اندر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو جواب دینے کے پابند ہیں ۔ الزامات کو مسترد کرنے پر سابق جج کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی۔ کھلاڑیوں نے الزامات تسلیم کر لئے تو پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹریبونل قانون کے مطابق سزاوں کا تعین کرے گا۔

شیئر: