Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرم ایجنسی میں داخل ہونے والے 11 دہشتگرد ہلاک

کرم ایجنسی ... افغانستان سے خیبرایجنسی کے راستے کرم ایجنسی میں داخل ہونے والے 11 دہشتگرد جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔ 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق سپرکوٹ اورباڑہ چمن کے مقام پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ علاقے کی سیکیورٹی سخت کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ دریں اثناءچمن کے مقام پر پاک ،افغان سرحد بدستور بند ہے۔ حکام نے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں پر گولی چلانے کے احکامات جاری کرد ئیے۔سرحد بند ہونے سے سیکڑوں تجارتی ٹرک اور نیٹو کو سپلائی فراہم کرنے والی گاڑیاں دونوں اطراف پھنسی ہوئی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ، لاہور، پشاور اور سیہون میں دھماکوں کے بعد سرحد پر مزید ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

شیئر: