Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان نے 85شدت پسندوں کی فہرست پاکستان کو دیدی

 کابل ..افغانستان نے85 شدت پسندوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی۔افغان وزارت خارجہ نے پیرکو ا یک بیان میں کہا کہ پاکستان کو دی گئی معلومات میں شدت پسندوں کے 32 مراکز کے پتے اور ان تک پہنچنے کے نقشے شامل ہیں۔ پاکستان سے ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔فہرست میں طالبان کی رہبر شوریٰ اور حقانی نیٹ ورک کے شدت پسندوں کے نام شامل ہیں جو پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں موجود ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ لوگ افغانستان میں شدت پسندی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ پاکستانی حکام کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے اس سے قبل افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کر کے ا فغانستان میں موجود شدت پسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ افغان حکام کو 76 شدت پسندوں کی فہرست دی گئی ہے۔ 

شیئر: