Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتقامی سیاست کا خاتمہ کرونگی، ممتابنرجی

۔کولکتہ .... مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا ہے کہ وہ ریاست میں ”انتقامی سیاست“ کا خاتمہ کرینگی۔ نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں کھیلوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے اعزاز میں د ی جانے والی ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں میں ریاست میں انتقامی سیاست کی جارہی تھی لیکن میں اب کسی کو بھی اسکی اجازت نہیں دونگی اور یہ میرے لئے چیلنج ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ وہ مذاکرات کیلئے میز پر آئیں۔ انتقامی سیاست کو ہمیشہ کیلئے جاری نہیں رکھا جاتا۔ سیاستدانوں کو علم ہونا چاہئے کہ کسی بھی چیز کے بننے میں کافی عرصہ لگتا ہے لیکن تباہی ایک دن میں ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بائیں بازو کے سیاستدانوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ لیفٹ فرنٹ کے 34سالہ دور میں انتقامی سیاست ہوتی رہی۔ اس دوران سی پی ایم والوں نے ترقیاتی کام بند رکھے تھے لیکن اب میرے دور میں بنگال ترقی کررہا ہے۔ ہم مثبت کام چاہتے ہیں ۔ تباہ کن سرگرمیاں نہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی روزانہ ہی ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اور انکی نظریں مغربی بنگال پر ہیں۔ یہ لوگ لالچی ہیںلیکن مغربی بنگال کمزور نہیں اور ہم بی جے پی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: