Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بحریہ نے سو ملین ڈالر کی میتھا فیٹامن ضبط کرلی

بحریہ کی مشترکہ فورس کے تعاون سے یہ آپریشن کیا گیا- فوٹو العربیہ
سعودی بحریہ نے ریکارڈ مقدار میں  نشہ آور میتھا فیٹامن  (کرسٹل میتھ)  ضبط کرلی- سو ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کی ہے  بحریہ نے اپنی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں کرسٹل میتھ ضبط نہیں کی تھی-  450 کلو گرام سے زیادہ میتھا فیٹامن (کرسٹل میتھ) پکڑ لی-
العربیہ نیٹ کے مطابق بحریہ فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر سلیمان الفقیہ نے بتایا کہ بحریہ نے اپنی تاریخ میں اتنی بڑی کامیابی کبھی حاصل نہیں کی- مونٹروز جہاز آپریشن میں شامل رہا-

بحریہ نے اپنی تاریخ میں اتنی بڑی کامیابی کبھی حاصل نہیں کی- فوٹو العربیہ

فورس کے ڈپٹی کمانڈر دین باسیت نے بتایا کہ اس آپریشن میں کئی ٹیموں نے حصہ لیا-  ایک  ٹیم ایسی بھی تھی جو سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مدد دیتی ہے-  مشترکہ فورس نے اس میں دہشتگردی، سمگلنگ اور قذاقی جیسی سرگرمیوں کے لیے سمندری ماحول سے ناجائز فائدہ اٹھانے  والے عناصر کی تلاش پر مامور ٹیم سے بھی تعاون لیا- بحریہ کی مشترکہ فورس نے تمام ٹیموں کے تعاون سے یہ آپریشن کرکے بڑی کامیابی حاصل کرلی-
یاد رہے کہ مشترکہ سمندری فورس بحر احمر، خلیج عدن، بحر عرب، خلیج عمان اور بحرہند میں 303 ملین میل کے دائرے  میں کام کررہی ہے- یہ منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ کے انسداد، جہاز رانی کی سلامتی اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں  کے  لیے سمندری راستوں کی سلامتی پر مامور ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: