Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان اور امریکہ کے پاکستان سے رابطے

اسلا م آ با د...امریکا اور افغان حکام نے پاکستان کو اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں میں یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایسے تمام گروپوں اور تنظیموں کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر سخت کارروائی کی جائے گی جو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں ملوث ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سلامتی کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے پاک، افغان سرحد کو بند کیا ۔ پاک فوج کی جانب سے سرحد پار دہشت گرد گروپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اعلیٰ سطح پر سفارتی رابطوں کے بعد توقع ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان اہم ملاقاتیں جلد ہوں گی۔

شیئر: