Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک دشمنوں کا خاتمہ کریں گے ،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چارسدہ حملے میںسیکیورٹی فورسز نے جس بہادری سے کارروائی کر کے عوام کی جانیں بچا ئیں وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک دشمنوں اور دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔منگل کو یک بیان میں انہوں نے کہاکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی پروا نہ کئے بغیر عوام کودہشتگردوں کے حملے سے محفوظ رکھا ۔ ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔دریں اثناءوزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چارسدہ دھماکوں نے پھر پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کر دیا ۔ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم کے ساتھ ہیں۔ 

شیئر: