Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا غلطی ہے، سعد حریری

بیروت .... لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے فرانس میں صدارتی امیدوار میرن لوبن کے ساتھ ملاقات میںخبردار کیا کہ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ بڑی غلطی ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ اور کئی مقررین اسلا م اور مسلمانوں کے ساتھ دہشتگردی کو مربوط کررہے ہیں۔ دنیا کی دیگر اقوام کی طرح لبنانی شہری فرانس کو انسانی حقوق کے سرچشمے کے طور پر دیکھتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ فرانس ایسی ریاست ہے جو نسلی ، مذہبی یا طبقاتی امتیاز کے بغیر اپنے تمام شہریوں کے درمیان مساوات کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ الحریری نے کہا کہ پوری دنیا میں اکثریت اعتدال پسند مسلمانوں کی ہے اور معتدل مسلمان ہی مذہب کے نام پر انتہا پسندانہ دہشتگردی کا پہلا ہدف ہیں۔ الحریری نے شامی نظام پر الزام لگایا کہ 2005ءکے دوران میرے والد رفیق الحریری کے قتل میں شامی نظام حکومت کا ہاتھ ہے۔ واضح رہے کہ لوبن کی پارٹی شامی نظام کی حامی ہے۔ بعدازاں لوبن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ میرے اور سعد الحریری کے درمیان مشترکہ نکات ہیں۔ ان سے مل کر خوشی ہوئی۔ شامی بحران خصوصاً داعش سے نمٹنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔تاہم کئی امور ایسے ہیں جن پر اختلافات پائے جاتے ہیں اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں۔
 

شیئر: