Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ملازمین آزاد پیشوں میں کام کرسکیں گے

ریاض .... وزارت شہری خدمات نے سعودی کابینہ کی جانب سے مقرر کردہ ترامیم کی تفصیلات جاری کردیں۔نئی ترامیم کے بموجب سرکاری ملازمین آزاد پیشوں میں کام کرسکتے ہیں۔وزارت شہری خدمات نے واضح کیا ہے کہ سعودی کابینہ نے مبینہ قانون کی 6دفعات میں ترامیم کی ہیں۔ پہلی ترمیم چھٹی دفعہ میں کی گئی ۔ دوسری ترمیم دفعہ 7میں کی گئی ہے 14ویں دفعہ میں کی گئی ترمیم کے بموجب سرکاری ملازم، سرکاری وظیفے اور کسی پیشے پر کام کرنے کا مجاز نہیں کابینہ نے مفاد عامہ کے تحت آزادپیشوں سے سرکاری ملازمین کو منسلک ہونے کی اجازت دیدی ہے۔
 

شیئر: