Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس ٹیلر کے نئے ریکارڈ

کرائسٹ چرچ.. نیوزی لینڈ کے سابق کپتان روس ٹیلر آئی سی سی کے مستقل رکن ممالک کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ہموطن بیٹسمین ناتھن ایسل کی سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ٹیلر نے کیریئر کی 17 ویں سنچری اسکور کی۔ کیوی بیٹسمین رکی پونٹنگ، ہرشل گبز ، سچن ٹنڈولکر ، ہاشم آملہ اور ویراٹ کوہلی کے بعد آئی سی سی کے تمام مستقل رکن ممالک کیخلاف ون ڈے سنچری اسکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔ روس ٹیلر اور کپتان کین ولیمسن نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیسری وکٹ کیلئے سنچری شراکت کا ریکارڈ برابر کردیا۔ دونوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 104 رنز کی شراکت قائم کی سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور ماہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ برابر کیا۔
 

شیئر: