Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نبیل گبول کی پیپلزپارٹی میں پھر شمولیت

کراچی... سینئر سیاستدان نبیل گبول پیپلزپارٹی میں پھر شامل ہوگئے۔ نبیل گبول نے بلاول ہاوس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔نبیل گبول نے اس موقع پر کہاکہ پیپلز پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا ۔انہوں نے آصف زرداری اور بلاول کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نبیل گبول کے بیٹے نادل نبیل گبول نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ اپنے والد کے ہمراہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 2013 میں عام انتخابات سے قبل نبیل گبول نے پیپلز پارٹی سے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔2 سال کے بعد نبیل گبول نے متحدہ قومی موومنٹ چھوڑنے کا اعلان کیا اورقومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

شیئر: