Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈائریکٹر سبکدوش، غیر ملکی ڈاکٹر تعینات

طائف ........ وزارت صحت نے ہیلتھ سینٹرز کے 2ہزار سے زائد سعودی مدیران کو ہٹا کر غیر ملکی ڈاکٹروں کو تعینات کردیا۔مملکت کے مختلف علاقوں میں مزید 20مدیران کو ہٹا کر انکی جگہ بھی غیر ملکی ڈاکٹروں کو تعینات کیا جانے والا ہے۔ وزارت صحت نے اس کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ سعودی مدیران مقررہ امتحان میں ناکام ثابت ہوگئے۔ باخبر ذرائع نے عکاظ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 2100 سعودی مدیران کو ہیلتھ سینٹرز سے رخصت کردیا گیا۔ مملکت بھر میں 2700ہیلتھ سینٹرز ہیں اس طرح 80فیصد سعودی مدیران اپنے عہدوںسے رخصت کردیئے گئے۔ وزارت صحت کے ترجمان مشعل الربیعان کا کہناہے کہ ہیلتھ سینٹرز کے سعودی مدیران امتحان میں ناکام ہوگئے تھے۔محکمہ صحت نے وزارت کی ہدایت پر اپنے دائرے میں مذکورہ ہیلتھ سینٹر کا مدیر وزارت کی ہدایت پر غیر ملکی ڈاکٹروں کو بنادیا۔ عکاظ اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسکے پاس ان سب کے ناموں کی فہرست موجود ہے۔ غیر ملکی اطباءکو ڈائریکٹر متعین کرنے سے قبل امتحان کے مرحلے سے بھی نہیں گزارا گیا۔

شیئر: