Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساھر انتظامیہ پر سعودی شہریوں کی تنقید

جدہ .... سعودی شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ ساھر انتظامیہ کا ہدف پیدل چلنے والوں کے حقوق کا تحفظ نہیں بلکہ دولت کمانا ہے۔اسکا واضح ثبوت شہر میں ایسے مقامات پر زیبرا کراسنگ کا اہتمام ہے جہاں ساھر کیمرے نصب ہیں ۔ ایسے مقامات کو نظر انداز کردیا گیا جہاں راہگیروں کو سڑک عبور کرنے کیلئے زیبرا کراسنگ کی اشد ضرورت ہے لیکن ساھر کے کیمرے نصب نہیں ۔ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ساھر والوں کا مقصد پیدل چلنے والوں کے حقوق کا احترام نہیں۔
 

شیئر: