Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: صحافی مفتی عبدالجبار کے ا عزاز میں تقریب

 
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل میڈیا کے ذریعے اجاگر کروں گا، مفتی عبدالجبار کا پاکستان میڈیا کونسل کی تقریب سے خطاب
 
ام علی بڈانی ۔ طائف
 
جنوبی پنجاب کے معروف صحافی ، کالم نگار اور ملتان الیکٹرانک میڈیا کے صدر عبدالجبار مفتی گزشتہ دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے آئے تو پاکستان میڈیا کونسل سعودی عرب کے عہدیدارا ن نے ان کے اعزاز میں طائف کے مقامی قصر میں استقبالیہ دیتے ہوئے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنما راجہ محمد ریاض، ڈاکٹر فورم کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید انور، بزنس کمیونٹی کے صدر محمد مقصود، مسلم لیگ (ن) طائف کے نائب صدر محمد اقبال بڈانی، پاکستان میڈیا کونسل سعودی عرب کے صدر محمد ارشد مرزا، چیئرمین ممتاز احمد بڈانی، جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے جنرل سیکریٹری حافظ ذاکر جذبی، مسلم لیگ طائف کے اعلیٰ عہدیداران چوہدری غلام سرور ، چوہدری غلام مصطفی عامر، پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف کے پرنسپل قیصر خان، میڈیا کونسل کے عہدیداران محمد عثمان خان، جنرل سیکریٹری چوہدری سرفراز احمد، عمران احمد بھٹی، ڈاکٹر فورم کے جنرل سیکریٹری غلام محمد جویو، محمد مسلم ، انجینیئر ملک عبدالرﺅف، انجینیئر عرفان خالق اور عبدالماجد بڈانی کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز حافظ ذاکر جذبی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ اسٹیج سیکریٹری کی خدمات بھی حافظ ذاکر جذبی نے انجام دیں۔ مہمان خصوصی عبدالجبار مفتی کا اسٹیج سیکریٹری نے تفصیلی تعارف کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ مفتی صاحب کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی صحافت کی ہے۔ پرنسپل قیصر خان، محمد تاج، ڈاکٹر خورشید انور ، راجہ محمد ریاض، مصطفی عامر، انجینیئر عبدالرﺅف، ڈاکٹر غلام محمد جویو نے عبدالجبار مفتی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کمیونٹی کو درپیش مسائل کو اپنے قلم کے ذریعے ضرور اجاگر کریں۔ 
مہمان خصوصی عبدالجبار مفتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طائف میں رہنے والے ہموطن پاکستانیوں میں خلوص ،پیار اور اپنائیت ہے ۔ ایسامحسوس ہورہا ہے کہ جیسے میں اپنوں میں آ گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ دن رات ایک کرکے محنت و مزدوری کرتے ہیں تاکہ وطن میں رہنے والے عزیز و اقارب خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ پردیس میں رہنا کٹھن اور دشوار ہوتا ہے۔ عبدالجبار مفتی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے میرا وعدہ ہے کہ انکے مسائل میڈیا کے ذریعے ضرور اجاگر کرونگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سے گزارش ہے کہ اچھے ڈاکٹر، سیاستدان، انجینیئر اور وکیل بننے کی بجائے صرف اچھے انسان بنیں تو جان لیں کہ تمام مسائل کا حل نکل آئیگا۔ 
تقریب کے آخر میں بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں پاکستان میڈیا کونسل اور پاکستان اوورسیز جرنلسٹ فورم کی جانب سے عبدالجبار مفتی کو شیلڈ پیش کی گئی۔
******

شیئر: