Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خراب وکٹ شکست کا سبب بنی،ہر بھجن

نئی دہلی... ہندوستانی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ پونے ٹیسٹ کے حوالے سے اپنی تمام پیشگوئیاں ناکام ہونے پر موقف اختیار کیا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی کامیابی نے ان کی کارکردگی سے زیادہ خراب وکٹ نے بڑا کردار ادا کیا۔ یہ وکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے مناسب نہیں تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ میچ صرف 3 دن میں ختم ہوگیا۔ آسٹریلوی اسپنر اسٹیو اوکیف کی بولنگ کے بارے میں سوال پر ہربھجن نے کہا کہ یہ کوئی کھیل نہیں کہ بولر گیند پھینکتے ہی وکٹیں لینے لگے۔ ہم نے خود آسٹریلیا کیلئے موزوں وکٹ بنائی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ہربھجن نے بنگلور ، رانچی اور دھرم شالا کے کیوریٹرز کو ہندوستانی ٹیم کیلئے موزوں وکٹیں بنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہوم ٹیم کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنے بیٹسمینوں اور بولرز کیلئے سازگار وکٹیں تیار کرائے اور ہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے شکست کا ذمہ دار ٹیم کی ناقص بیٹنگ کو قرار دیا تھا اور وہ پونے کی وکٹ سے پوری طرح مطمئن نظر آئے تھے ۔ 
 

شیئر: