Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندخود سے بھی ایمانداری کرے، چینی میڈیا

بیجنگ...چینی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ہند کو چاہئے کہ وہ خود سے ایماندار رہنے کیلئے چین سے سبق سیکھے۔ اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی طاقت بننا ہر ملک کی فطری خواہش ہوتی ہے۔گلوبل ٹائمز نے ہند، چین اسٹراٹیجک معاملات کو اپ گریڈکرنے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہند کو چاہئے کہ وہ چین سے سبق حاصل کرے کہ کس طرح اس نے خود کو پیچھے رکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ اخبار کا کہناہے کہ چین نے شاید ہی امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں پیچھے رہنے کے بارے میں کوئی شکایت کی ہو۔ حتی کہ اس نے اپنی تجارت کو فروغ دیکر تیزی سے اہم جگہ بنالی۔
 

شیئر: