Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،چین دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے،نواز شریف

 اسلام آباد... وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور نیشنل سپلائر گروپ کیلئے پاکستان کی حمایت پر چین کے مشکور ہیں ۔ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی لازوال دوستی کا شاہکار ہے۔ منصوبے سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی ۔ منگل کو چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے یہی وجہ ہے کہ دونوںممالک کی دوستی لازوال ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خصوصی دعوت پر ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت پر چین کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اجلاس کا عنوان بھی چین کے ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کا عکاس ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ہے ۔ مئی میں چین کے دورے کا منتظر ہوں تاکہ دونوں ممالک کی لازوال دوستی سے فائدہ اٹھا کر اس کے مزید ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں ۔

شیئر: