Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے،ثناءاللہ

لاہور... صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے واضح کیا ہے کہ پختون ہمارے بھائی ہیں انہیں پنجاب میں رہنے کا پورا حق حاصل ہے۔ منگل کومسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کی سربراہی میں پختونوںکے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں بعض نام نہاد سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنما پنجاب کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہوئے لوگوں کو خوفزدہ کرکے ہمدردیاں حاصل کی جارہی ہیں، یہ ملک دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشنز میں عام شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس صورتحال پر شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پی میں اور پیپلزپارٹی سندھ میں منفی سیاست کررہی ہے۔ دونوں ہی جماعتیں کرپشن کے باعث اعتماد کھو بیٹھی ہیں۔ سیکیورٹی خدشات پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان میں ہیں۔ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ پختونوں کی مبینہ گرفتاریوں پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پر نسلی اور لسانی سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ۔قرار داد میں صوبائی حکومتوں پر گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے اور انتقامی پالیسی ترک کرنے پر زور دیا گیا۔گذشتہ روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی پختونوںسے بظاہر نسلی تعصب برتنے پر حکومت پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
 

 

شیئر: