آج پاکستان میں ایوان بالا یعنی سینیٹ کے لیے خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد کی مجموعی طور پر 37 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔
اسلام آباد کی دو نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوا تو سب سے پہلا ووٹ تحریک انصاف کے شفیق آرائیں جبکہ دوسرا فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔
جنرل نشست پر امیدوار یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ بھی پولنگ ہال میں موجود ہیں اور ارکان سے فرداً فرداً ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ایک موقع پر یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے دو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
پاکستان میں کم و بیش ہر تیسرے سال ایوان بالا کے انتخابات ہوتے ہیں لیکن آج ہونے والے سینیٹ انتخابات الیکشن شیڈول سے بہت پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوتے نظر آئے۔
گزشتہ تین ماہ سے سینیٹ انتخابات سے جڑے تنازعات اور ان کی خبریں ہی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سینیٹ انتخابات:حکومتی کوششیں اور مطالبات جو پورے نہیں ہو سکےNode ID: 545536