Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا؟

ریاض میں روزہ 14 جبکہ مکہ مکرمہ میں 13 گھنٹے سے زائد کا ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب و خلیجی ممالک میں امسال روزے کا دورانیہ 13 سے 16 گھنٹے کا ہوگا جبکہ دنیا بھر میں سب سے طویل دورانیہ فن لینڈ میں ہو گا 23 گھنٹے 5 منٹ ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ’فوربس شرق الاوسط‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ امسال رمضان المبارک کے ایام میں مغربی ممالک میں الجزائر اور تیونس میں ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 39 منٹ جبکہ آخری ایام میں 15 گھنٹے 50 منٹ پر محیط ہوگا۔
غیر اسلامی ممالک میں فن لینڈ میں روزہ 23 گھنٹے 5 منٹ جبکہ روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا ہوگا۔ ارجنٹین میں سب سے کم دورانیہ ہو گا جہاں دن 12 گھنٹے 23 منٹ پرمحیط ہوگا۔

الجزائرو تیونس میں روزہ 14 سے 15 گھنٹے کا ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی عرب کے دارالحکومت میں ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزہ 14 گھنٹے جبکہ آخری دنوں میں 14 گھنٹے 42 منٹ، مکہ میں 13 گھنٹے 51 منٹ اورآخری ایام 14 گھنٹے 7 منٹ پرمحیط ہونگے۔
امارات میں 14 گھنٹے 17 منٹ سے لے کر 15 گھنٹے 19 منٹ جبکہ عمان میں روزہ 14 گھنٹے ایک منٹ اور آخری عشرے میں 14 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا۔
قطر میں رمضان کے آغاز میں دن 14 گھنٹے 6 منٹ اور آخری دنوں میں 14 گھنٹے 50 منٹ جبکہ بحرین میں روزہ 14 گھنٹے 9 منٹ اور آخری ایام 14 گھنٹے 54 منٹ کے ہونگے۔

شیئر: