Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : جعل سازی کے الزام میں شہری گرفتار

ملزم نے گاڑی کو پولیس موبائل کی طرز پربنایا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل جیسی گاڑی بنانے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے میجر الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک شخص پولیس موبائل جیسی گاڑی میں گھوم کر گاڑیوں کی تصاویر بھی لے رہا تھا۔
ملزم نے اپنی گاڑی کو پولیس موبائل ظاہر کرتے ہوئے اس پرمخصوص علامتیں اوردیگر اشیا بھی لگائی ہوئی تھیں جبکہ نقلی پستول بھی رکھی تھی۔
میجر خالد کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص ادارے کے تعاون سے ملزم کی شناخت کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم سعودی شہری ہے جس کی عمر 20 برس کے قریب ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جہاں مزید تحقیقات کے بعد اس کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: