Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاربن کے اخراج کو صفر تک لے جانا سعودی عرب کا ہدف ہے: وزیر توانائی

شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ’ماحولیاتی تحفظ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کریں گے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ کاربن کے اخراج کی شرح صفر تک لے جانا سعودی عرب کا ہدف ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’توانائی کی 50 فیصد ضرورتوں کو قابل تجدید توانائی میں تبدیل کر کے ماحول دوست بنائیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ماحولیاتی تحفظ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کریں گے‘۔
’گرین سعودی عرب منصوبے پر عمل کر کے دنیا کے لیے بہترین مثال بنیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک میں کاربن کے اخراجات کو صفر حد تک لے جانے کے لیے ہم 2040 تک بنیادی تیاریاں مکمل کر لیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی خواتین ملک کی ترقی میں شاندار کردار ادا کریں گے۔ اس وقت ہم سعودی خواتین کو جس مقام پر دیکھ رہے ہیں یہ مستقبل کے محض ایک جھلک ہے‘۔

شیئر: