Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم

کنگ سلمان ریلیف کے اس پیکیج  سے مجموعی طور پر 2 لاکھ  سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔
سعودی سفارت خانے کی پریس ریلیز کے مطابق اس پیکج کے تحت  بلوچستان کے 10 اضلاع میں ریلیف پیکیج تقسیم کیا جائے گا جبکہ ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں کے علاوہ بکا خیل کیمپ کے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز میں بھی ریلیف پیکیج تقسیم کیا جائے گا۔
کنگ سلمان ریلیف کے امدادی پیکیج میں 58 ہزار رضائیاں اور 29 ہزار سردیوں کے سامان کی کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں۔
 کنگ سلمان ریلیف کا یہ پیکیج  این ڈی ایم اے، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے تقیسم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ  سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
یہ منصوبہ مملکت سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے تحت آتا ہے، جس کی نمائندگی شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سنٹر کرتے ہیں تاکہ پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں رہنے والے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔

 

شیئر: