Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں پہلا زیتون میلہ شروع

میلے میں 20 سے زیادہ سٹال لگائے گئے ہیں۔ ( فوٹو: واس)
تبوک میں پہلا زیتون میلے شروع کیا گیا ہے جس میں تاجر اور مزارعین مقامی زیتون صارفین کو پیش کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق زیتون میلے میں 20 سے زیادہ سٹال لگائے گئے ہیں جن میں مختلف قسم کے زیتون اور تیل فروخت کیے جا رہے ہیں۔
تبوک میں زیتون میلے وزارت زراعت کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا ہے جس کے سربراہ انجینیئر ہزاع الرویلی نے کہا ہے کہ یہ پانچ دن تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مقامی مزارعین کو اپنی پیداوار متعارف کرانے اور انہیں کاروبار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے میلہ لگایا گیا ہے۔‘
’میلے میں صرف زیتون اور اس کا تیل ہی فروخت نہیں ہوتا بلکہ زیتون سے تیار ہونے والی غذائی اشیا، زیتون کے پودے اور بیج بھی فروخت کئے جارہے ہیں۔‘
میلہ عصر کے بعد چار بجے سے رات نو بجے تک کھلا رہتا ہے جہاں خاندان کے مختلف افراد کے لیے متعدد سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔

شیئر: