Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے لیے لیموزین ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

لیموزین ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 18 اسکولزکھولے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک نے خواتین کےلیے لیموزین ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع کردیاہے۔ لائسنس جاری کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ  خواتین کے لیے 18 ڈرائیونگ سکولز مخصوص کیے گئے ہیں جہاں سے وہ لیموزین ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتی ہیں-  
مملکت کے مختلف صوبوں اور کمشنریوں میں 18 ڈرائیونگ سکول کھلے ہوئے ہیں- ریاض، الشرقیہ، عسیر، جازان، نجران، الجوف، حائل، طائف  اور جدہ میں ڈرائیونگ سکولوں سے خواتین ٹیکسی لائسنس حاصل کرسکتی ہیں-
واضح رہے مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی خواتین ڈرائیونگ کررہی ہیں۔
اس ضمن میں ایک سروے میں کہا گیا تھا کہ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مملکت میں گھریلوڈرائیوروں کی طلب میں کافی کمی واقع ہوگئی ہے۔
ڈرائیونگ کی اجازت سے قبل سعودی عرب میں سب سےزیادہ طلب گھریلو ڈرائیورز کی ہوتی تھی۔

شیئر: