Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلے میں دوا سازی پر 26 لاکھ ریال جرمانہ

میک اپ کا ایسا سامان پکڑا گیا جو قانونی فہرست میں شامل نہیں تھا- (فوٹو المرصد)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے بنگلے میں دوا سازی پر 26 لاکھ ریال کا جرمانہ کردیا- دوا ساز کمپنی نے متعدد ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی- پرمٹ کے بغیر بنگلے میں دوا سازی، ادویہ کا ذخیرہ اور میک اپ کا سامان جمع کرلیا تھا-
اخبار  24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ دوا سازی کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- عدالت سے دس برس تک قید یا ایک ارب ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے- سپیشل کورٹ دونوں سزائیں بھی دے سکتی ہے-
ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ بنگلے میں ادویہ تیار کرنے پر24 لاکھ ریال کا جرمانہ  کردیا گیا- متعلقہ ادارے نے غیر رجسٹرڈ مرکبات جمع کیے ہوئے تھے اور سائنٹفیک اصولوں کے برخلاف مرکبات تیار کیے گئے تھے- تمام کام بغیر پرمٹ کے  ہورہا تھا- بنگلے سے زائد المیعاد غذائی اشیا بھی ضبط کی گئیں-
دیگر خلاف ورزیوں پر  76 ہزار ریال کا جرمانہ کیا گیا-
ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ متعلقہ ادارے نے میک اپ مصنوعات کے  قانون کی بھی خلاف ورزی کی- اس کے  یہاں  سے میک اپ کا ایسا سامان پکڑا گیا جو قانونی فہرست میں شامل نہیں تھا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: