Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انسانی حقوق کمیشن کے صدر کی یورپی عہدیدار سے ملاقات

سعودی انسانی حقوق کمیشن کے صدر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے انسانی حقوق کے تحفظ کے اقدامات سے کارل ہیلیگارڈ کو آگاہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انسانی حقوق کمیشن کے صدر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کارل ہیلیگارڈ سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں انسانی حقوق کے بارے میں تعاون اور ممکنہ تبدیلیوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں کارل ہیلیگارڈ کو بتایا اور انہیں ویژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے مطابق اس ضمن میں سعودی عرب کی جانب سے توثیق شدہ اہم تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔
اس ملاقات میں سعودی عرب میں تعینات یورپی یونین کے سفیر پیٹرک سیمونیٹ نے بھی شرکت کی۔
 

شیئر: