Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئر لینڈ کا سعودی عرب کو 100 ملین یورو کی غذائی اشیا برآمد کرنے کا ہدف

متحدہ عرب امارات کو 85 ملین یورو کی برآمدات کا بھی ہدف ہے( فوٹو عرب نیوز)
آئرلینڈ نے مشرق وسطیٰ میں غذائی اشیا کی ترسیل بڑھانے کے وسیع منصوبے کے تحت 2025 تک سعودی عرب کو 100 ملین یوروز سے زائد کی برآمدات کا ہدف رکھا ہے۔
آئرش فوڈ بورڈ  کے ایک بیان کے مطابق یہ منصوبہ بورڈ کی نئی تین سالہ حکمت عملی کا حصہ ہے جو  اگلے تین سالوں میں مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقے میں آئرش کھانے پینے کی اشیا کی برآمدات میں 380 ملین یوروز کے ہدف کا خاکہ پیش کرتا ہے جس کی قیادت ڈیری اور کنزیومر فوڈز کرتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر آئرلینڈ 2025  تک متحدہ عرب امارات کو 85 ملین یورو کی برآمدات کا بھی ہدف بنائے گا۔
اس منصوبے کی سپورٹ کے لیے آئرلینڈ کے وزیر برائے زراعت،خوراک اور میرین  چارلی میک کونالوگ ٹی ڈی  13 فروری کو متحدہ عرب امارات پہنچے۔ ان کے ساتھ گلوبل بزنس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر بورڈ بیا ایلیش فورڈ ، آئرش ڈیری،میٹ اور پریپیڈ کنزیومر فوڈ ایکسپورٹرز کے 14 دیگر افراد بھی تھے۔
آئرش بورڈ بیا نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو خطے میں ترجیحی منڈیوں کے طور پر شناخت کیا جو خلیجی خطے میں موجودہ آئرش تجارت کا 50 فیصد حصہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 2021 میں مشرق وسطیٰ کو برآمدات کا تخمینہ 311 ملین یوروز تھا جس میں ڈیری اجزا 272 ملین یورو تھے، اس کے بعد پریپیڈ کنزیومر فوڈ اشیائے خوردونوش 21 ملین یوروز تھیں۔
آئرلینڈ کے وزیر برائے زراعت، خوراک اور میرین میک کونالوگ نے کہا کہ ’آئرلینڈ کی فوڈ ویژن کی حکمت عملی 2030 تک آئرش ایگری فوڈ کی برآمدات میں اضافے کے لیے 2030  تک 21 بلین یوروز تک کی خواہش کا تعین کرتی ہے جو کہ ہمارے اعلیٰ معیار، محفوظ اور پائیدار طور پر تیار کردہ غذائی مصنوعات کی بنیاد پر خاندانی فارمز ہمارے نظامِ خوراک کی بنیاد ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’خلیجی خطے کی موجودہ مارکیٹ بشمول مضبوط جی ڈی پی اور صارفین کے اخراجات میں اضافہ، اسے ہماری برآمدات پر مرکوز فوڈ انڈسٹری کے لیے تیزی سے اہم مارکیٹ بنائے گی۔

 

شیئر: