Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں فلاحی تنظیم یومیہ 30 ہزار افطاری پیکٹس تقسیم کرے گی

کورونا کے باعث 2 برس سے افطاری دسترخوان پرپابندی عائد تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن میں فلاحی انجمن ’عطا‘ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران یومیہ بنیاد پر30 ہزار افطاری پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔ یہ اعلان اس سال رمضان میں افطار دفتر خوان کی بحالی کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔ گزشتہ 2 برس سے وبا کے باعث افطار دستر خوان پر پابندی لگی ہوئی تھی ۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلامی انجمن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بدر الصیعری نے کہا کہ وبا کے باعث افطار دستر خوان میں وقفے کے بعد بحالی پر ہم سب خوش ہیں ۔
 اس کے لیے وہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے شکر گزار ہیں ۔ ہماری قیادت مسجد الحرام کے زائرین کو تمام ضروری اور مناسب خدمات فراہم کرنے کا گہرا جذبہ رکھتے ہیں۔
 دوسری جانب انجمن میں تعلقات عامہ کی چیئرپرسن العنود الحربی نے کہا کہ ہماری قیادت زائرین کی خدمت کے حوالے سے بھرپورتعاون کرتی ہے ۔
العنود الحربی نے کہا کہ رمضان المبارک میں افطار دسترخوان کی بحالی سے خیر کے دروازے کھلیں گے اور مکہ مکرمہ میں روزے داروں کی خدمت کا سنہری موقع ملے گا ۔  

شیئر: