Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر: انجینئرمحمود خان اور عارف خان کے لئے الوداعی تقریب

بھوپال این آئیز ویلفیئرفوم کی طرف اعتراف خدمات پر شیلڈ دی گئی

 
الخبر(محمد ایوب صابر)بھوپال این آئیز ویلفیئر فور م نے انجینئر محمود خان اور عارف خان کے سعودی عرب سے ملازمت چھوڑ کر جانے پر الخبر میں ایک شاندار الودعی تقریب کا اہتماکیا ۔محمود خان اپنی ملازمت کے 36سال اور عارف خان 25سال مکمل کر کے وطن لوٹ رہے تھے۔اِس موقع پر بھوپال این آئیز ویلفیئر فورم کے صدر شہریار خان سمیت ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی میں منصور صدیقی،رفعت فاروقی، شاہد احمد خان، امین خان، فرید خان، فیروز خان ، اشفاق حسین، محمود صاحب، فیصل خان، عاصم اقبال، شاہد اعظمی، فاروق قریشی، عامر اقبال، ڈاکٹر عرفان وحید، شارق نعمانی، عرفان جعفری،  عطاالرحمان، فیصل اسلم شامل تھے۔بابر خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ اِس کے بعد پروجیکٹر کی مدد سے محمود خان اور عارف خان کی زندگیوں کا تصاویر کے ذریعے احاطہ کیا گیا۔ اُس کے بعدمحمود خان اور عارف خان کوشیلڈز پیش کی گئیںاور دونوں کو اپنے فنی سفر پر اظہار کا موقع دیا گیا۔ایک مختصر محفلِ مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سید منصور شاہ، تنویر احمد تنویر اور علیم خان فلکی نے اپنا کلام پیش کیا۔ محسن بھوپالی کے فرزند ارشد محسن بھوپالی بھی تقریب میں موجود تھے ، انہوں نے اپنے والد صاحب کے اشعار سنا ئے۔ 
 
 
 
 

شیئر: