Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن : سٹی واک میں جاپانی بینڈ اے ایل آئی کا پہلا کنسرٹ

ہمارا پیغام ہے کہ موسیقی کو قومیت اور رنگ ونسل سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ سیزن کے نائن زون  میں سے ایک سٹی واک کے اینمی ولیج میں ہونے والے ایونٹ ایلائن لبرٹی انٹرنیشل(اے ایل آئی)گروپ میں متعدد قومیتوں کے آرٹسٹ شامل ہیں جو سامعین کو اپنی منفرد  موسیقی سے محظوظ کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سٹی واک میں اے ایل آئی میں شامل جاپان کے ہپ ہاپ گروپ کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے آنی والی 18 سالہ مشعال نے بتایا کہ وہ  سٹی واک میں قائم اینیمی کے ذریعے سے ہی اس گروپ کو جانتی ہیں۔

​ مرکزی گلوکار نےعربی میں کہا کہ میں آپ کو سچے احساسات بتانا چاہتا ہوں۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے کہا کہ میں موسیقی پسند کرتی ہوں اور اس گروپ کے گانے سنے ہیں جو مجھے واقعی بے حد پسند ہیں۔
مشعال نے مزید بتایا کہ جب میں نے اس گروپ کی جدہ میں پرفارمنس کے بارے میں سنا تو کنسرٹ میں آنے کی تیاری کی جس میں دوستوں کو بتانا، ٹکٹ کی بکنگ اور کنسرٹ دیکھنے کے لیے اپہنچنے کا انتظام کرنا شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ میں میوزک کنسرٹ کے لیے یہاں موجود ہوں، حقیقت میں بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں۔
سٹی واک میں پیش کئے جانے والے میوزک کنسرٹ میں بینڈ نے کچھ گانوں کے بعد بریک لیا اور آنے والوں کے ساتھ بات چیت کا وقفہ لیا۔

آئندہ سال یہ گروپ آیا تو پرفارمنس دیکھنے والا پہلا شخص میں ہوں گا۔ فوٹو عرب نیوز

گروپ میں شامل مرکزی گلوکار لیو نے کہا کہ میں آپ کو اپنا پیغام عربی میں دینا چاہتا ہوں، لیو نےعربی زبان میں کہا کہ میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے اپنے سچے احساسات کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔
لیو نے کہا کہ میں سعودی عرب کا دورہ کرنے اور یہاں موجود مہربان لوگوں سے مل کر انتہائی خوش ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جاپان سے آئے ہیں اور ہمارا پیغام ہے کہ موسیقی کو قومیت اور رنگ ونسل سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہم صرف احترام اور محبت کو بڑھاتے ہیں جس سے سامعین لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اینمی کے شائقین میں شامل 18 سالہ شینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس گروپ کا مشہور گانا 'Lost in Paradise' ہے جو 2020 سے ہٹ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں اس گروپ کو اس گانے سے جانتی ہوں۔میں نے یہاں ان کے مزید گانے سنے ، یہ واقعی  ایک اچھا بینڈ ہے اس کو سن کر مزہ آیا۔

ایلین لبرٹی انٹرنیشنل بینڈ نومختلف قوموں کے ارکان پر مشتمل تھا۔ فوٹو عرب نیوز

اے ایل آئی گروپ میں شامل گلوکاروں نے فری سٹائل میوزک بھی پیش کیا، لیو نے تمام ممبران کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کیا۔ موسیقاروں نے جدہ کے موسم کے حوالے سے جمیکا کی موسیقی بھی پیش کی۔
یہاں موجود 26 سالہ تسنیم بنجار کا کہنا ہے کہ میں اس کا اظہار نہیں کر سکتا کہ کتنا خوش ہوں اور گروپ کی پرفارمنس پر میرا دل تیزی سے دھڑک رہا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اگر یہ گروپ آئندہ سال بھی آتا ہے تو میں ان کی پرفارمنس دیکھنے والا پہلا شخص ہوں گا۔
اے ایل آئی کنسرٹ گروپ  جس کا پورا نام ایلین لبرٹی انٹرنیشنل ہے اس نے 2016 میں ڈیبیو کیا اوریہ بینڈ بننے کے بعد نومختلف قوموں کے ارکان پر مشتمل تھا، ان میں برازیلی ،جاپانی اور امریکی جاپانی آرٹسٹ شامل تھے۔
جدہ میں  پرفارم کرنے کے بعد بینڈ نے جاپانی انداز میں مداحوں کے سامنے جھک کر اپنے شو کا اختتام کیا۔
 

شیئر: