Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : 9 ٹن سے زیادہ زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی  نے جدہ میں زائد المیعاد 9 ٹن غذائی اشیا ضبط کرلیں۔ ایک ادارہ اپنے گودام میں ذخیرہ کیے ہوئے تھا۔ کھانے پینے کی کچھ چیزیں ایسی تھیں جن پر تاریخ درج نہیں تھی جبکہ دیگر پر درج تاریخیں ختم ہوچکی تھیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ تجارتی ادارہ زائد المیعاد غذائی اشیا ذخیرہ کرکے مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔ 
ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ زائد المیعاد اشیا تلف کرادی گئیں اور ادارے کے خلاف تادیبی کارروائی کردی گئی۔ 
ایس ایف ڈی اے نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ جہاں بھی وہ زائد المیعاد اشیا ذخیرہ دیکھیں یا اس قسم کی اشیا مارکیٹ میں لانے کی کوشش کرنے  والوں کا انہیں علم ہو تو ایسی صورت میں  19999 پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔ علاوہ ازیں ’طمنی‘ ایپ کے ذریعے بھی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔ 

شیئر: