Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیشا پاتانی اور ٹائیگر شروف کی راہیں جدا ہو گئیں؟

دیشا پاتانی کی پوسٹ سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ان کا ٹائیگر شروف کے ساتھ بریک اپ ہو گیا ہے (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وڈ اداکارہ دیشا پاتانی اور ٹائیگر شروف کافی عرصے سے ایک ساتھ نظر آ رہے تھے جس کی وجہ سے یہ چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں فنکار جلد ہی اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی ’گڈ نیوز‘ سنانے والے ہیں۔
اگرچہ دونوں سلیبریٹیز نے ان افواہوں کی کبھی تصدیق تو نہیں کی تھی لیکن تردید بھی نہیں کی۔ اب دیشا پاتانی کی سوشل میڈیا پوسٹ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی وڈ کی اس ’جوڑی‘ کا بریک اپ ہو گیا ہے۔
منگل کو اپنی انسٹاگرام سٹوری میں دیشا پاتانی نے لکھا ہے کہ ’اگر آپ کو کبھی کس نے نہیں بتایا تو، سب ٹھیک ہو جائے گا۔‘

انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں مزید لکھا کہ ’جب آپ کا ہر اس چیز سے اعتبار اٹھ جائے جسے آپ کبھی جانتے تھے، ہمت مت ہاریں۔‘
انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’دیشا پاتانی اور ٹائیگر شروف طویل عرصے سے دوست ہیں لیکن ٹائیگر کو اپنی زندگی اور فٹنس کے بارے میں اتنا جنون ہے کہ وہ رشتے کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’وہ (ٹائیگر شروف) شروع سے ہی اس بارے میں کلیئر تھے۔ دیشا کو امید تھی کہ حالات بدل جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہو رہا تھا۔ یک طرفہ تعلقات جذباتی طور پر ختم ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان واضح تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔‘
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’کچھ دیر تک پریشانی بڑھتی رہی اور آخرکار انہوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔ یہ ان دونوں کے لیے بہترین ہے۔‘

شیئر: