ویک فاریسٹ، نارتھ کیرولینا ..... مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق اکثر لوگوں کو ورزش کے بعد تھکن اورکمزوری محسو س ہوتی ہے اور وہ تازہ دم ہونے کے لئے مختلف جوس پیتے ہیں۔ اب نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ورزش کے بعد سب سے اچھا جوس ہوتا ہے جو چقندر سے نکالا جائے۔ اس سے دماغی صحت بہتر رہتی ہے اور اعضاءاچھی طرح کام کرتے ہیں۔ گیرونٹولوجی کے جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق بوڑھے اور سن رسیدہ لوگوںکے لئے بھی یہ مفید ہے کیونکہ اس کی مدد سے وہ امراض قلب سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ چقندر میں نائٹریٹ کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔یونیورسٹی ذرائع کا کہناہے کہ اس تحقیق کا دائرہ نسبتاً محدود تھا۔ اس لئے اسے مزید ہمہ گیر بنانے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور اسکے لئے مختلف اجزاءمیں شامل حیاتین کی مقدار کا تجزیہ بھی ہونا چاہئے۔