Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں فوجی مشقوں کا آغاز، سعودی عرب کی بھی شرکت

محمد نجیب ملٹری بیس میں مشقیں کئی روز تک جاری رہیں گی( فوٹو عاجل)
مصری مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کو کہا ہے کہ فوجی مشقیں ’ھرقل ۔ 2‘ کا آغاز ہو گیا۔ سعودی عرب، امارات، یونان اور قبرص شریک ہیں۔ اردن، امریکہ، جمہوریہ کانگو اور بحرین مبصر کی حیثیت سے شامل ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فوجی ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ محمد نجیب ملٹری بیس اور شمالی چھاؤنی میں مشقیں کئی روز تک جاری رہیں گی‘۔ 
ترجمان نے کہا کہ’ مصری فوج مختلف تربیتی پروگراموں کے لیے پوری طرح سے تیار ہے ۔ مصر نے  مشقوں میں ریڈکراس کے ماہرین کو بھی شامل کیا ہے‘۔  
آرمی ٹریننگ بورڈ کے سربراہ میجر جنرل خالد احمد شوقی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں مشقوں میں شامل تمام ممالک کی فورسز کا خیرمقدم کیا۔
یاد رہے کہ ھرقل ۔ 2 فوجی مشقیں مصر اور برادر و دوست ممالک کے عسکری تعلقات کو مضبوط تر بنانے کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ مصر چاہتا ہے کہ برادراور دوست ملک جدید ٹیکنالوجی اور سازوسامان کے استعمال میں  ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کریں۔ 

شیئر: