Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف ڈی اے کا جدہ میں گودام پر چھاپہ، 7 ٹن غذائی اشیا ضبط

ضبط کی جانے والی غذائی اشیا استعمال کے قابل نہیں تھیں (فوٹو، ایس ایف ڈی اے )
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی  اے) نے جدہ میں کپڑوں کے ایک ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے جہاں غذائی اشیا غلط طریقے سے ذخیرہ کی گئی تھیں۔
ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس طرح غذائی اشیتا ذخیرہ کرنا کسی طور درست نہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایس ایف ڈی  اے کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ  جاری تفصیلات جاری میں کہا گیا ہے کہ جدہ شہر میں کپڑوں کے ویئر ہاؤس کی نگرانی کی جارہی تھی جس کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ یہاں  کھانے پینے کی اشیا نامناسب طریقے سے ذخیرہ کی  جاتی ہیں۔
اس حوالے سے جب گودام پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں 7 ٹن سے زیادہ غذائی اشیا  غیر مناسب طریقے سے رکھی گئی تھیں جو استعمال کے قابل نہیں تھیں۔
ایس ایف ڈی اے کے مطابق مناسب درجہ حرارت نہ ہونے کے باعث تیار اشیا خراب ہوجاتی ہیں اور وہ صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہیں۔
سعودی ایف ڈی اے نے تمام غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کرادیں اور گودام کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: