Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایماندار صفائی کارکنوں کے لیے بلدیہ کا اعزاز 

کارکنوں کوملنے والے بٹوے میں رقم اوردستاویزات تھیں(فوٹو، سبق نیوز)
عفیف بلدیاتی کونسل  نے معمول کی ڈیوٹی کے دوران  سڑک پر پڑے ہوئے سعودی شہری کے پرس، سرکاری کاغذات اور رقم واپس کرنے والے دو ایشین صفائی کارکنان کی عزت افزائی کی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق صفائی کارکنان ایک سڑک پر معمول کے مطابق ڈیوٹی دے  رہے تھے۔ اسی دوران انہیں وہاں کھڑی ہوئی گاڑی پر ایک  پرس نظر آیا جس میں دو ہزار ریال، قومی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری کاغذات رکھے ہوئے تھے۔ مقامی شہری گاڑی کے اوپر پرس رکھ کر بھول گیا تھا۔ 
صفائی کارکنان نے آس پاس کے مکانات میں پرس کے مالک کے بارے میں جاننے کی کوشش کی اور بالاخر اس تک رسائی کے بعد اسے اس کا پرس حوالے کردیا۔  
مقامی شہری نے صفائی کارکنان  کا شکریہ ادا  کیا اور اس نے میونسپلٹی کے نام خط لکھ کر صفائی کارکنان کی ایمانداری پر انہیں نوازنے کی درخواست کی۔ 
عفیف کمشنری کے چیئرمین حسین السبیعی نے ایمانداری اور پرس مالک تک پہنچانے پر صفائی کارکنان کی عزت افزائی کی۔ انکا شکریہ ادا کیا۔ کارکنان کے لیے شکریہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صفائی کے شعبے کے سربراہ اور افرادی قوت کے انچارج کو بھی شریک کیا گیا۔ 

شیئر: