Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا آپریشن ، 9 ہزارطبی اشیا ضبط

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کے انسپکٹرز نے جدہ کے ایک ادارے پر چھاپہ مار کر زائد المیعاد ادویات  ضبط کرلیں۔ ادارہ یہ ادویہ نامناسب طریقے سے ذخیرہ کیے ہوئے تھا اور ان کی مارکیٹنگ بھی کررہا تھا۔ 
اخبار  24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ ادارے پر چھاپہ مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت تجارت کے تعاون سے مارا گیا۔ 9 ہزار سے زیادہ خلاف قانون ادویات برآمد کرکے ضبط کرلی گئیں۔ ادارے کے خلاف قانونی کارروائی بھی انجام دی گئی۔ 
ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی ہے کہ تفتیشی مہم کے دوران 2 ٹن سے زیادہ زائد المیعاد غذائی اشیا بھی ضبط کی گئی ہیں۔ کھانے پینے کی یہ چیزیں غذائی اشیا کا کاروبار کرنے والے ایک ایسے ادارے پر چھاپہ مارنے پر برآمد ہوئیں جو لائسنس کے بغیر کام کررہا تھا اور زائد المیعاد نیز ناقابل استعمال کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کیے ہوئے تھا۔ 

شیئر: