Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا خط

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ایک خط بھیجا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ میں ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وزیراعظم نریندر مودی کا خط دیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے علاوہ دیگر سعودی اور انڈین حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: