Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سولر صارفین کے لیے بل، عمران خان کی برہمی اور کانسٹیبل نے حملہ آوروں کو کیسے دبوچا سمیت پاکستان سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

نیپرا قوانین میں مجوزہ ترامیم کے بعد پاکستان کے سولر صارفین کو اب بجلی کا بل ادا کرنا ہو گا؟ مریم نواز کا حکومتی عہدے اور پارٹی پوزیشن سے متعلق بیان اور بلوچستان میں لیویز اہلکار سمیت دیگر ملزمان کی لڑکوں سے جنسی زیادتہ کی خبر نمایاں موضوعات میں شامل رہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سے لفٹ لے کر دو حملہ آوروں کو دبوچنے والے پولیس اہلکار کا تذکرہ اور عمران خان کے بیٹوں کی سجل علی کے ساتھ وائرل تصاویر بھی زیادہ دلچسپی سے پڑھے جانے والے موضوعات کی فہرست میں شامل رہی۔

نیپرا ترمیم: گھروں پر سولر سسٹم لگانے والے صارفین کو بل دینا پڑے گا؟

پاکستان میں بجلی کے ہوشربا بلوں سے بچنے کے لیے  گھروں میں سولر سسٹم  لگانے والے صارفین بھی اب شدید تشویش کا شکار ہیں کیونکہ ملک میں بجلی سپلائی کو ریگولیٹ کرنے والا محکمہ نیپرا اپنے قواعد میں ایسی ترمیم کرنے جا رہا ہے جس سے نیٹ میٹر کے ذریعے واپڈا کو بجلی سپلائی کرنے والے افراد کو بیس فیصد تک کا نقصان ہو سکتا ہے جبکہ کچھ صارفین کو اب بل بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

’مریم نواز نے شہباز شریف کو ن لیگ کی صدارت چھوڑنے کا کہہ دیا‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان الیکشن چاہتے ہیں تو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں اور الیکشن میں چلے جائیں۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا کہ اُن کو بیرونی قوتوں نے ڈالر دے کر لانچ کیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

پنجگور میں لیویز اہلکار سمیت چار ملزمان کی تین لڑکوں سے اجتماعی زیادتی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ’ایک سرکاری عمارت میں لیویز اہلکار سمیت چار ملزمان نے تین لڑکوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے-‘
پنجگور سٹی پولیس تھانے کے ایس ایچ او امیر جان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’زیادتی کا یہ واقعہ چھ ستمبر کو پنجگور کے کمشنر ہاؤس میں پیش آیا تاہم اس وقت عمارت خالی تھی-‘
یہ عمارت پنجگور میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے بالکل سامنے واقع ہے اور اس کے قریب کئی دیگر اہم سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں-
مکمل خبر یہاں پڑھیں

کانسٹیبل طارق نے لِفٹ لے کر دو حملہ آوروں کو کیسے دبوچا؟

یہ ننکانہ صاحب شہر میں ایک معمول کی صبح تھی۔ آٹھ بجے دفاتر کھل چکے تھے۔ شہر کی کچہری کے دروازے پر سکیورٹی کی ڈیوٹی دینے والے کانسٹیبل طارق بھی کندھے پر بندوق لٹکائے ہر آنے جانے والے پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔
ہشاش بشاش کھڑے کانسٹیبل طارق کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ ٹھیک 20 منٹ بعد انہیں کسی غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا۔
اور پھر کچہری کے اندر سے اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنا شروع ہوئے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

جمائما کی فلم کے پریمیئر میں عمران خان کے بیٹوں کی سجل علی کے ساتھ تصاویر وائرل

اپنی والدہ جمائما گولڈسمتھ کی بنائی گئی فلم ’’وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی کینیڈا میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے موقع پر عمران خان کے صاحبزادوں کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔
انڈین ڈائریکٹر شیکھر کپور اور جمائما خان کی پیشکش و تحریر کردہ فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور انڈین اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت للی جیمز، شہزاد لطیف، عاصم چوہدری اور ایما تھامپسن نے مختلف کردار نبھائے ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

’سانپ کیوں سونگھ جاتا ہے‘، بیانات کا دفاع نہ کرنے پر عمران خان پارٹی قیادت پر برہم

حال ہی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آئے جن کا دفاع کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سینئیر قیادت مشکل میں نظر آئی۔  
ایسے ہی ایک بیان میں جب عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق میرٹ کی بات کی تو تحریک انصاف کی سینئیر قیادت بشمول اسد عمر اور شاہ محمود قریشی یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ انہوں نے چیئرمین عمران خان کا بیان سنا ہی نہیں۔ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

اسلام آباد میں چینی شہری کی کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

اسلام آباد میں ایک چینی شہری کے خلاف کم عمر پاکستانی لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے چینی کمپنی کے مالک کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

نئے آرمی چیف کا تقرر نئی منتخب حکومت کرے: عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی پوزیشن بہت اہم ہے جو میرٹ پر ہونی چاہیے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’اس عہدے پر تقرر کرنے کے لیے نہ نواز شریف اہل ہے نہ آصف زرداری۔‘
پیر کو دنیا نیوز پر ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’85 سیٹوں والا مفرور کیسے آرمی چیف کا کیسے انتخاب کر سکتا ہے؟
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: