Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معمر زائرین کے لیے 30 الیکٹرانک ویل چیئر مختص

معمر زائرین آسانی اور سہولت سے عمرہ مکمل کرسکیں گے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں معمر زائرین کی سہولت کے لیے 30 الیکٹرانک ویل چیئرز مختص کی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں نقل و حمل کی خدمات کے ادارے کے انچارج احمد المقاطی نے بتایا کہ’ 30 ویل چیئرز مسجد الحرام میں بزرگ زائرین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے‘۔ 
احمد المقاطی نےبتایا کہ’ اس پروگرام کا مقصد معمر زائرین کو معیاری اور بہترین خدمات کی فراہمی ہے تاکہ وہ آسانی اور سہولت سے عمرہ مکمل کرسکیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’معمر زائرین کو الیکٹرانک ویل چیئرز استعمال کرنے کا طریقہ سمجھانے کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ زائر خواتین کو ویل چیئر کے استعمال کا طریقہ خواتین ہی سمجھائیں گی‘۔

شیئر: