Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ ادائیگی کے باوجود ٹوئٹر خریدنے کے لیے بہت پرجوش ہوں: ایلون مسک

ڈیلاویئر کے ایک جج نے مسک کے خلاف ٹوئٹر کے مقدمے پر کارروائی روک کر انہیں 28 اکتوبر تک ڈیل فائنل کرنے کے لیے ٹائم دیا ہے۔
دنیا کے امیرترین شخص اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر خریدنے کے لیے بہت ہی پرجوش ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ وہ اور دوسرے سرمایہ کار اگرچہ کمپنی کو خریدنے کے لیے ابتدائی قیمت سے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو کمپنی کے سہ ماہی رپورٹ کے بعد کانفرنس کال کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کو خرید رہے ہیں گوکہ ابتدا میں انہوں نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تھی۔  ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ایسا اثاثہ قرار دیا جو کہ کافی عرصے سے ایسا ہی پڑا ہے۔
’میں اور دوسرے سرمایہ کار یقیناً اس وقت ٹوئٹر کی زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں۔ میرے نزدیک ٹوئٹر کا طویل مدتی پوٹینشل اس کی موجودہ قیمت سے بہت زیادہ ہے۔‘
اسی کانفرنس کال میں مسک نے ٹیسلا کے بارے میں بھی امید افزا گفتگو کی۔ مسک نے کہا کہ ٹیسلا کی قیمت، جو کہ اس وقت 700 بلین ڈالر سے کم ہے، ایپل کمپنی (2.3 ٹریلین ڈالر) اور سعودی آرامکو (2.1 ٹریلین ڈالر) کے مجموعی قیمت سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے لیے سرمایہ اکٹھا کر رہے ہیں اور بعض ماہرین کے مطابق ٹیسلا کی سہ ماہی رپورٹ کے بعد انہیں مزید 3 ارب ڈالرز کے شیئرز فروخت کرنا پڑسکتا ہے۔
امریکی شہر ڈیلاویئر کے ایک جج نے مسک کے خلاف ٹوئٹر کے مقدمے پر کارروائی روک کر انہیں 28 اکتوبر تک ڈیل فائنل کرنے کے لیے ٹائم دیا ہے۔
ٹیسلا کے سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ مسک ٹوئٹر کی خریداری کی ڈیل کو مکمل کرنے کے لیے ٹیسلا کے مزید حصص فروخت کریں گے۔
تاہم ایلون مسک، جو کہ ٹیسلا کے ساتھ ساتھ سپیسکس، نیورا لنک اور بورنگ کمپنی کے بھی سی ای او ہیں، کا کہنا تھا کہ ان کا اپنی کمپنوں کو ٹوئٹر کے ساتھ ایک چھتری تلے لانے کا فلحال کوئی منصوبہ نہیں۔

شیئر: