Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ میں تفتیشی کارروائیاں، 20 لاکھ غیر معیاری الیکڑک مصنوعات ضبط

وزارت تجارت نے ریاض اور جدہ کے گوداموں میں تفتیشی کارروائیاں کی ہیں( فوٹو الریاض)
سعودی عرب میں وزارت تجارت کے ماتحت ٹیموں نے مملکت کے دو بڑے شہروں ریاض اور جدہ  کے گوداموں میں تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔  انسپکٹرز نے 20 لاکھ غیر معیاری بجلی مصنوعات ضبط کرلیں۔ 
اخبا ر 24  کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ’ دونوں گوداموں میں موجود بجلی مصنوعات کے حوالے سے جعلسازی کی جارہی تھی۔ سامان پر ایسے سٹیکر لگائے گئے تھے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔‘ 
وزرت تجارت کا کہنا ہے کہ ’دونوں گوداموں کو سیل کردیا گیا۔ قانونی خلاف ورزی کرنے والے  عناصر کو قانونی کارروائی کے حوالے سے مطلوبہ اداروں کی تحویل میں دیا گیا‘۔ 

شیئر: