Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد میں گیس ٹینکر پھٹنے سے کم از کم نو افراد ہلاک

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے یہ حادثہ ہے، دہشت گردی کی کارروائی نہیں ( فوٹو اے ایف پی)
عراق کے دارلحکومت بغداد میں سنیچر کی شب گیس ٹینکر میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بغداد میں سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر احمد سلیم نے ایک بیان میں کہا کہ’ ٹینکر میں دھماکے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ دھماکہ ایک حادثہ ہے، دہشت گردی کی کارروائی نہیں ہے‘۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو طبی ذرائع نے بتایا 12 افراد ہلاک ہوئے۔ اس سے قبل ایک اور طبی ذرائع نے بتایا تھا کہ 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
مشرقی عراق کے ایک رہائشی  علاقے میں فٹبال گراونڈ کے قریب کار پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کی آواز عراقی دارالحکومت بغداد کے بیشتر حصے میں سنی گئی۔
 اے ایف پی نے نامہ نگار نے بتایا کہ ’دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا‘۔
جائے وقوعہ سے صرف سو گز دور رہائش پذیر مقامی شہری محمد عزیز نے بتایا کہ’ ہم گھر پر تھے، زور دار دھماکہ ہوا اور گیس کی بو محسوس کی‘۔
’ایسا لگا دم گھٹ رہا ہے اور ہمارے دروازے اور کھڑکیاں اڑا گئیں‘۔
 

 

 

شیئر: