Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات سے پیر تک بارش کا امکان

بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلنے سے حد نظر محدود ہوجائے گی( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جمعرات سے پیر 14 نومبرتک سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں بارش کے امکانات ہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ گرج چمک کے ساتھ  بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث حد نظر محدود ہوجائے گی جبکہ موسم میں خنکی ہوگی۔‘ 
قومی مرکز نے بیان میں ’حائل، مکہ مکرمہ اور الجوف ریجنوں کی متعدد کمشنریوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
قومی مرکز نے کہاکہ’ جمعرات سے پیر تک تبوک، ریاض، قصیم، عسیر، جازان اور باحہ میں مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے‘۔

شیئر: